ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 14:40

ویوو  Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2024ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں جلد آنے والے سمارٹ فون Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر  مقبول اور باصلاحیت اداکارہ دُرفشاں سلیم  کو متعارف کروادیا ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں  دُرفشاں سلیم  کی وجہ شہرت ان کی شاندار اداکاری اور دلکش سٹائل ہے جو کہ انہیں ویوو Y100  کی نمائندگی کے لیے بہترین ایمبیسیڈر بناتا ہے۔



اس شراکت داری پر ویوو پاکستان کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹجی محمد زُہیر چوہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ہم ویوو Y100 کے لیے پاکستان کی باصلاحیت اور سٹائلش اداکارہ   دُرفشاں سلیم کے ساتھ شراکت داری  پر بے حد خوش ہیں۔ ویوو کی Y  سیریز نوجوانوں کی مسلسل بدلتی ہوئی  ضروریات کو مدنظر رکھ کے تیار کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ Y100  کی  نمائندگی  کےلیے  ہم نے ملک بھر میں بے حد سراہی جانے والی، بہترین اور سٹائلش اداکارہ  دُرفشاں سلیم  کا انتخاب کیاہے۔

ویوو Y100 ایک بہت ہی دلکش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ 80W FlashCharge  ٹیکنالوجی اور 120Hz AMOLED Display جیسے شاندار  خصوصیات کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔ ہم پرامید ہیں کہ یہ سمارٹ فون اور ہماری باصلاحیت  برانڈ ایمبیسیڈر  ہمارے صارفین کا دل باخوبی جیت لینگے۔"
ویوو Y100 پاکستان میں  Breeze GreenاورCrystal Black  جیسے دو دلکش رنگوں میں دستیاب ہوگا۔   Breeze Green رنگ کی خاصیت اس  میں موجود  Color Changing Design  میں ہے جو  UV Light  کے اندر اپنے ہلکے سبز رنگ کو گہرے سبز رنگ میں تبدیل کرلیتا ہے۔

جبکہ Crystal Black  رنگ بہت ہی دلکش اور نفیس  لگتا ہے۔
ویووY100کو آج کے تیز رفتار دور میں صارفین کی تمام ضروریات کے مطابق تیارکیا گیا ہے۔ تیز چارجنگ کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر اس سمارٹ فون میں 80W FlashCharge  کا فیچر  دیا گیا ہے  تاکہ ضرورت پڑنے پر برق رفتاری سے اس کو چارج کیا جا سکے ۔نیز  120Hz AMOLED Display نے ویوو Y100 کی خوبصورتی کومزید چار چاند لگا دیا ہے۔


 مزید براں سمارٹ فون فوٹوگرافی کے دلدادہ افراد کے لیے ویوو Y100میں پوٹریٹ کے جدید ترین فیچرز دیے گئے ہیں۔ اس میں موجود منفرد ایفیکٹس اور پوٹریٹ سٹائلز صارفین کو حیران کن حد تک خوبصورت، پرکشش اور شفاف  پوٹریٹس بنانے کے  قابل بنادیتے ہیں۔ اس کے علاوہ Photo Border  فیچر کے ذریعے آپ کھینچی ہوئی تصویر کو تخلیقی رنگ دے کر دلچسپ بنا سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حا صل کر سکتے ہیں۔
ویوو Y100 کوپاکستان میں 2 مئی 2024 کو لانچ کیا جائے گا۔ مزید  تفصیلات کے لیے صارفین ویوو کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز  کو فالو کرسکتے ہیں۔