پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پارٹنر سکولوں کو کمپیوٹرلون کی فراہمی
بدھ 5 فروری 2014 15:26
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن فروغ تعلیم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اہم معاون کے طور پراستعمال کر رہی ہے،اس پالیسی کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مستعد استعمال سے بے وسیلہ اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علموں میں تعلیم عام کرنا اور انہیں جدید تبدیلیوں سے آگاہ رکھنا ہے۔یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلا سلمان نے ”نیو سکول پروگرام “کے فیزایک تا تین سے منسلک نجی سکولوں کے مالکان میں کمپیوٹرز کی خریداری کے لئے آسان شرائط پرقرضے کی فراہمی کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (فنانس) سلمان انور ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر (نارتھ زون )سید نوید عباس ،ڈپٹی ڈائریکٹر منیب عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ڈاکٹر انیلاسلمان نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے 34 سو پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم 14 لاکھ طالب علموں کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بنک تیار کر لیا ہے جس سے نئی تعلیمی پالیسی سازی میں مدد معاونت ملے گی۔
اسی طرح ایجوکیشن ووچر سکیم کے طالب علموں کی آن لائن حاضری کا پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے لانچ کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر انیلا سلمان نے کہا کہ پارٹنر سکولز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بے وسیلہ گھرانوں میں تعلیم عام کر کے اہم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی ماڈل سے صوبے میں غربت و جہالت کا مکمل خاتمہ ہو گا اور مستحق طالب علم کی تعلیم تک رسائی ہوگی ۔قبل ازیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (فنانس) سلمان انور ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قرضے کی فراہمی کا مقصد کمپیوٹرز کی خریداری ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مجموعی طور پر” نیوسکول پروگرام“ سے منسلک 183سکولوں کو کمپیوٹرکی خریداری کے لئے قرض کی سہولت مہیا کرے گی۔بعد ازاں انہوں نے میانوالی ،چنیوٹ، خوشاب ، سرگودھااور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 28 پارٹنر سکولوں کے مالکان میں 50 ہزار فی کس کے چیک تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.