رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 1.4 فیصد رہی
بدھ 5 فروری 2014 15:37
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں سیمنٹ انڈسٹری کی ترقی کی شرح گزشتہ برس اسی مدت کے مقابلے میں 1.4 فیصد رہی۔ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 18.848 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 18.596 ملین ٹن تھی۔ جنوری 2014ء میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں بھی 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔
اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں اس ماہ مجموعی طور پر 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے جنوبی علاقے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت جنوری 2014ء میں 388,000 ٹن رہی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ میں سیمنٹ کی فروخت اوسطاً 343,000 ٹن ماہانہ رہی۔ جنوری میں شمالی علاقے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 1.775 ملین ٹن رہی جبکہ جولائی 2013ء تا دسمبر 2013ء تک سیمنٹ کی اوسطاً فروخت 1.653 ملین ٹن تھی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.