ڈرون حملوں میں کمی نہیں،مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ،دفتر خارجہ
جمعرات 6 فروری 2014 15:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر ہمارا موقف واضح ہے،امریکہ سے ڈرون حملوں میں کمی نہیں، مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ڈرون حملوں پر ہمارے موقف کو بین الاقوامی برادری میں پذیرائی ملی۔ہم نے امریکہ سے ڈرون حملوں میں کمی نہیں، مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی بس سروس بحال ہو چکی ، ٹرک سروس بھی بحال ہو جائے گی۔بھارت کی کراس ایل او سی ٹریڈ کے حوالے سے جوائنٹ ورکنگ گروپ سے اتفاق کرتے ہیں۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔تحریک طالبان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکی اتحاد چھوڑنے کا مطالبہ سامنے آیا تو تبصرہ کروں گی۔اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ان کا کہنا تھا ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں ہوا۔منصوبے کے لیے فنڈز کی کمی کے باعث پائپ لائن کی تعمیر تعطل کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافے کا امکان
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.