مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان باضابطہ طورپرمذاکرات کی شروعات ہوگئی ہے ،عوام کامیابی کیلئے دعاکریں‘ کامران مائیکل ،آپس میں مل بیٹھنے اوربات چیت سے امن کاراستہ تلاش کرنے میں مددملے گی ‘ وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ
جمعرات 6 فروری 2014 20:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مکالمے سے ہر پیچیدہ معاملے کاپائیدارحل نکل آتاہے، آپس میں مل بیٹھنے اوربات چیت سے امن کاراستہ تلاش کرنے میں مددملے گی ،مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان باضابطہ طورپرمذاکرات کی شروعات ہوگئی ہے ،عوام کامیابی کیلئے دعاکریں،جولوگ مذاکرات کوناکام بنانے کی غرض سے پھل جھڑیاں چھوڑرہے ہیں وہ اپنے ناپاک ارادوں سے بازآجائیں،عنقریب امن وآشتی کے دن لوٹ آئیں گے اورہماراوطن پھر سے شاہراہ ترقی پرگامزن ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہاکہ پچھلے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان میں بدامنی کی آھ بھڑکنے سے ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے ۔(جاری ہے)
یہ بات طے ہے بدامنی کی آگ بجھائے بغیرہمارے گھروں میں رونق اورروشنی بحال نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی بھرپورحمایت ہم پرقرض اورہمارافرض ہے ۔اگربھارت امن کاخواہاں ہے تواسے مذاکرات کی میزپرآناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پڑوسی ملک کے ساتھ تنازعات کے پرامن حل کی خواہاں ہے۔ بھارت اٹوٹ انگ والی رٹ چھوڑدے اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کے مستقبل سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداوں کے ساتھ ساتھ اس کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کشمیریوں کی پشت پرکھڑی ہے اوران کی اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے آزاد کشمیر قانون سازکونسل سے خطاب کرتے ہوئے کشمیرایشوپر ببانگ دہل اپنادیرینہ اوراصولی موقف دہرادیا ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.