بجلی کے بلوں میں ایکولائزیشن سرچارج کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے ‘ لاہور ہائیکورٹ،جسٹس محمد فرخ عرفان کا سیکرٹری پانی و بجلی کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار‘سماعت20فروری تک ملتوی
جمعرات 6 فروری 2014 20:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں ایکولائزیشن سرچارج عائد کیے جانے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 20فروری تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایکولائزیشن سرچارج کے نام پر عوام کو لوٹا جار ہا ہے۔ جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
معزز عدالت نے باربار نوٹسز کے باوجود سیکرٹری پانی وبجلی کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت نوٹس جاری کررہی اور سیکرٹری پانی وبجلی جواب نہیں دے رہے کیا وہ گھر میں سو رہے ہیں۔
ایکولائزیشن سرچارج کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے جس کی قانونی حیثیت کے معاملے پر عدالت میں وضاحت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری پانی وہ بجلی اور این ٹی ڈی سی سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.