پیرا میڈیکس سٹاف کامطالبات کے حق میں ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں احتجاج ،ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں جزوی تعطل
جمعہ 7 فروری 2014 16:04
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پیرا میڈیکس سٹاف نے کام چھوڑ کر اپنے مطالبات کے حق میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں جزوی تعطل پیدا ہو گیا ، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سے کامیاب مذاکرات کے بعدپیرا میڈیکس نے احتجاج ختم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیرامیڈیکس نے سروس سٹرکچر پر عملدرآمد نہ ہونے اور کٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات کے حق میں ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں جمع ہو کر شدید احتجاج کیا ۔ احتجاج میں شامل مرد و خواتین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ احتجاج کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں جزوی تعطل بھی پیدا ہو گیا ۔(جاری ہے)
اطلاع ملنے پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پیرا میڈیکس کے نمائندوں سے ڈی جی ہیلتھ کے دفتر میں مذاکرات کئے ۔
پیرا میڈیکس کے نمائندوں نے حکومتی ذمہ داران کو آگاہ کیا کہ وعدے کے باوجود سروس سٹرکچر پرعملدرآمد کیا گیا ہے اور نہ ہی کنریکٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے ۔ مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے یقین دہانی کرائی کہ پیرا میڈیکس سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سکیل ایک تا چار تک کے ملازمین کی مستقلی زیر غور ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دس فروری سے حکومتی کمیٹی پیرامیڈیکس سے معاملات طے کرے گی جسے جلد حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو بھجوایا جائے گا ۔مشیر صحت کی یقین دہانی کے بعد پیرا میڈیکس نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو مزید آپشنز بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.