حسنی مبارک اوران کے دونوں بیٹوں کے خلاف مقدمے کی خفیہ سماعت، عدالت مظاہرین کے قتل پر اکسانے،اسرائیل کو گیس سستے نرخوں پر فروخت کرنے سے متعلق گواہوں کے بیان سنے گی

ہفتہ 8 فروری 2014 20:28

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) مصر کے سابق مطلق العنان حکمران حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں اعلی اور جمال کے خلاف ہفتہ کو مقدمات کی سماعت کا خفیہ سیشن ہوا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسنی مبارک کو ان دنوں مظاہرین کو قتل کرنے پر اکسانے اور ملکی وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزام کا سامنا کر رہے ہیں۔حسنی مبارک اور ان کے دونوں بیٹوں کیخلاف مجموعی طور 18 ملین ڈالر کے غبن کے الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

بعض مقدمات میں حسنی مبارک کے سابق سکیورٹی ذمہ دار بھی شریک ملزمان کے طور پر شامل ہیں،عدالت 85 سالہ حسنی مبارک کے خلاف مظاہرین کے قتل پر اکسانے سے متعلق مقدمے کے گواہوں کو سننے اور اسرائیل کو گیس سستے نرخوں پر فروخت کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے شواہد کا جائزہ لے گی۔واضح رہے حسنی مبارک کو رہائی کے بعد مسلسل فوجی ہسپتال میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات کو بھی فوج براہ راست دیکھ سکے۔