پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملے میں 4 خواتین جاں بحق، 5 زخمی
پیر 10 فروری 2014 13:39
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) عیسی خان گڑھی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے 2 مبینہ حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پولیس نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر عیسٰی خان گڑھی میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا تو گھر میں موجود افراد کی جانب سے پہلے دستی بم پھینکے گئے، جس پر پولیس نے مزید نفری طلب کرلی، پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کیا گیا تو ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس کی زد میں آکر 4 خواتین جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مکان کے پڑوس میں رہائش پزیر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.