کراچی،فائرنگ کے واقعات میں چار دکانداروں سمیت پانچ افراد جاں بحق
پیر 10 فروری 2014 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) کراچی کے علاقے ملیر مین بھتہ خوروں اور دکانداروں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے،صدر میں موبائل فون مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک دکاندار جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ شہر قائد کے علاقے ملیر پندرہ کے قریب بھتہ خوروں اور دکانداروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ایک زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
(جاری ہے)
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ ہے۔دکانداروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور 2 موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔حملہ آوروں کی موٹر سائیکلوں کے قریب سے بھتہ وصولی کی فہرست بھی ملی ہے۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت عدبدالکریم کے نام سے ہو گئی مقتول گدھا گاڑی چلاتا تھا۔صدر موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک دکاندار جاں بحق ہو گیا جبکہ لیاری کھڈا مارکیٹ سے فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.