شکار کوئی گناہ یا جرم نہیں ہے،فوجی جنرل بھی شکار کرتے ہیں،آغا سراج درانی ،اگرایک سینئروزیر وزیر نے شکار کیا اور موٹرسائیکل سوار کو ٹکرماردی تو کیا حرج ہے،اسپیکر سندھ اسمبلی
پیر 10 فروری 2014 18:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) شکار کوئی گناہ یا جرم نہیں ہے۔اس بات پر پیرکو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں متعددوزراء اور ارکان نے اسپیکرآغاسراج درانی سے اتفاق کیا۔سینئروزیر برائے تعلیم نثاراحمدکھوڑو نے ایوان کو بتایا کہ میں ٹنڈوباگو کے ایک گوٹھ میں کسی دوست کے کھانے کی دعوت میں گیا تھا اور میرے بارے میں یہ خبریں چلائی گئیں کہ میں نے 200تیتروں کے ساتھ ساتھ بطخوں کا شکار کیا اور میری گاڑی سے ایک موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوگیا۔
حقیقت یہ ہے کہ میں نے کوئی شکار نہیں کیاجبکہ ایک موٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے میں خودزخمی ہوگیا۔اسپیکرآغاسراج درانی نے کہاکہ شکار کرنا کوئی گناہ یا جرم نہیں ہے۔اسپیکرنے مسلم لیگ (ن)کے رکن عرفان اللہ مروت کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بھی پرانے شکاری ہیں۔(جاری ہے)
کیا شکار کرنا کوئی جرم ہے؟۔عرفان اللہ مروت نے کہاکہ شکار کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔
آغاسراج نے کہاکہ فوجی جنرل بھی شکار کرتے ہیں۔ ایوب خان بھی شکار کرتے تھے۔سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے جج صاحبان بھی شکار کرتے ہیں۔ اگرایک سینئروزیر وزیر نے شکار کیا اور موٹرسائیکل سوار کو ٹکرماردی تو کیا حرج ہے۔وزیرورکس اینڈ سروسزمیرہزار خان بجارانی نے کہاکہ شکارکرنا کوئی جرم نہیں ہے۔نثار کھوڑونے تیترکھائے تھے، مارے نہیں تھے۔ آغاسراج درانی نے پیپلزپارٹی کے رکن سردار خان چانڈیو سے کہاکہ آپ ہمیں شکار کی دعوت نہیں دیتے ہیں۔آپ ہمیں بھی بلائیں اور میڈیا والوں کو بھی بلائیں۔میڈیا کوبتائیں کہ شکار کاباقاعدہ اجازت نامہ ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.