سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سات افغان فوجی ہلاک،صوبہ نیمروز میں گاڑی، سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگئی،گورنرکی گفتگو

پیر 10 فروری 2014 20:43

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں سات افغان فوجی ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے صوبے نیمروز کے گورنر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبہ نیمروز میں افغان فوجیوں کی ایک گاڑی، سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں تباہ ہوگئی جس میں سات فوجی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے،انہوں نے کہاکہ دھماکے میں فورسز کی گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی،زخمیوں کوفوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعے کے بعد فورسز کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کا گھیراؤکرلیا اورآنے جانے والے دونوں راستے بھی بند کردیئے گئے،سپیشل فورسز نے قریبی علاقوں می سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :