متحدہ عرب امارات کا ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 11 فروری 2014 13:42

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء)متحدہ عرب امارات کا ڈرونز استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس مرتبہ ڈرونز دنیا میں انسانوں کو مارنے کے بجائے سرکاری دستاویزات پہنچانے کے کام آئیں گے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق کابینہ امور کے متعلق متحدہ عرب امارات کے وزیر محمد غرگاوی نے دبئی میں میڈیا کو بتایاکہ چھوٹے ڈرونز کے ذریعے سرکاری دفاتر میں دستاویزات اور ہلکا سامان پہنچایاجائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے ڈرونز کا آزمائشی پروگرام بھی میڈیا کے سامنے متعارف کرایا۔ حکام کے مطابق ایک سے ڈیڑھ میٹر طویل پتنگ نما ڈرونز عمارت کی چھت پر لینڈنگ کریں گے۔ اور وہیں سے پرواز کریں گے۔ متحدہ عرب امارات حکام نے میڈیا کو آزمائشی پروگرام کے دوران ڈرونز کی پرواز اور لینڈنگ بھی دکائی۔