پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے ، معاشی اور سیاسی مسائل پر قابو پانے کیلئے نتیجہ خیز وژن کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر ثمر مبارک مند ،تمام مشکلات اور مسائل کے باوجود پاکستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ،پاکستان میں پائے جانیوالے معدنیات معیشت کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، بروئے کار لا کر زرمبادلہ بھی کمایا جاسکتا ہے ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب
منگل 11 فروری 2014 20:41
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پاکستان کے نامور سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے نکالنے ، معاشی اور سیاسی مسائل پر قابو پانے کے لئے ایک نتیجہ خیز وژن کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں سوسائٹی آف مکینکل انجینئرز آف پاکستان جی آئی کے انسٹیٹیوٹ چیپٹر کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا جس میں مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سکالر ز اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود پاکستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔(جاری ہے)
مجھے امید ہے کہ جو پاکستانی دُنیا کے مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں وہ ایک دن ضرور اپنے وطن عزیز کو واپس لوٹیں گے۔اور اپنے ملک کی خدمت کر تے ہوئے اس کو مختلف شعبوں میں خوشحالی اور کامرانی سے ہمکنار کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے کئی اقدامات کر نے ہونگے انہوں نے پاکستان میں پائے جانے والے مختلف معدنیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معدنیات پاکستان کی معیشت کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں جب کہ ان معدنیات کو بروئے کار لانے سے ملک کافی زر مبادلہ بھی کما سکتا ہے جب کہ ان معدنیات سے بنے ہوئے مختلف قسم کے اشیاء بھی باہر ممالک بھیج دیئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھر پاؤر پراجیکٹ سے اس سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جو ملک میں انرجی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ایک بڑا اقدام ثابت ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمدعابد نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے ان کی ملک کے لئے خدمات کو سراہا سوسائٹی کے کواڈنیٹر احمد نبی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا جب کہ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ ز تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.