ایران اپنی جوہری تنصیبات کبھی بھی بند نہیں کرے گا،وزیرخارجہ،پارچین فوجی مرکز ہے،عالمی معائنہ کار اس کا دوباردورہ کرچکے ہیں،محمد جواد ظریف کی گفتگو

بدھ 12 فروری 2014 20:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات بند نہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پارچین، ایک فوجی مرکز ہے کہ جس کا جوہری سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ایرانی ٹی وی کے مطابق میڈیا گفتگومیں ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران، فردو، اراک، نطنز سمیت اپنی کوئی جوہری تنصیات بند نہیں کریگا، ایران کی جوہری سرگرمیوں میں کوئی چیز چھپانے والی نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ پارچین، ایک فوجی مرکز ہے کہ جس کا جوہری سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آئی اے ای اے کے معائنہ کار، دو بار اس مرکز کا معائنہ بھی کرچکے ہیں جہاں انھوں نے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایران کی جوہری تنصیبات بند کئے جانے کا مسئلہ، ایران کی ایک ریڈ لائن ہے اور اس مسئلے کو کسی حالت میں بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :