صوبے میں تبدیلی آ چکی ہے،سراج الحق، عوام اب پٹوار خانوں اور پولیس تھانوں میں تبدیلی محسوس کر سکتے ہیں، سینئر وزیرکااعلی سطح اجلاس سے خطاب
جمعرات 13 فروری 2014 20:54
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ صوبے میں تبدیلی آ چکی ہے اور عوام اب پٹوار خانوں اور پولیس تھانوں میں تبدیلی محسوس کر سکتے ہیں۔کرپشن کے خاتمے پر بھی کافی حد تک قابو پا لیاگیا ہے،رائٹ ٹو انفارمیشن بل کی وجہ سے مختلف سرکاری محکموں میں شفافیت آچکی ہے جبکہ اس سے مزید بہتری بھی آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر ڈاکٹر عمران صمد،صدر خیبر پختونخواچیمبر آف کامرس زاہد اللہ شنواری،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ امتیازایوب اور سٹینڈگ کمیٹی کے چیئرمین غضنفر بلور بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
اپنے خطاب میں سینئر وزیر نے کہا کہ امن اورروزگار دونوں بنیادی چیزیں ہیں۔
عزت اور روزگار سب کے لئے بلا تفریق ہونا چائیے۔سینئر وزیر نے چیمبر کے ایک نمائندے یا صدر کو وزارت اوقاف کا ممبر بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ا ٓئندہ بجٹ میں چیمبر کے صدر کی مشاورت شامل ہوگی۔اس موقع پر مزید اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر کا کردار صوبے کی معاشی ترقی میں بہت اہم ہے اور بینک آف خیبر کے لئے ایک نیا سلوگن(نعرہ) ”آپ کا خیر خواہ،بینک آف خیبر پختونخوا“ تجویز کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر نے خود کفالت سکیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اراکین چیمبر سے تجاویز بھی طلب کیں۔اس موقع پر ٹریفک مسائل کے حل کے لئے ایک سیمینار منعقد کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ قبل ازیں صدر خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس زاہد اللہ شنواری نے بزنس کمیونٹی کو درپیش امن و امان اور صوبے میں گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے وغیرہ سے متعلق اپنے مختلف مسائل کے بارے میں سینئر وزیر کو آگاہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.