پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئی،پاکستان پہنچنے پر بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا ،پھولوں کے ہار پہنائے گئے، کرکٹ کے کھیل سے دونوں ممالک قریب آ سکتے ہیں ،سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے ‘ بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کی گفتگو
جمعہ 14 فروری 2014 19:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شرکت کے لئے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئی،پاکستان پہنچنے پر بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم اور آفیشلز کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ۔ٹیم ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایک روز تاخیر سے پاکستان پہنچی ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر خوشگوار احساسات ہو رہے ہیں ۔ گزشتہ دورہ کے دوران بھی پاکستانیوں نے بھرپورمحبت دی تھی اور اب بھی امید کرتے ہیں کہ اس دورے سے دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں اور کرکٹ ایسا کھیل ہے جسے دونوں ممالک میں بیحد پسند کیا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.