چیف جسٹس نے چین میں پاکستانیوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لے لیا،اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو17 فروری کو عدالت میں پیش ہوکرجواب دینے کاحکم
جمعہ 14 فروری 2014 20:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو17 فروری کو عدالت میں پیش ہوکرجواب دینے کاحکم دیدیاہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لے لیا ،چین میں مقیم پاکستانیوں نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں مختلف درخواستیں بھجوائیں جن میں کہاگیاکہ انہیں مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی سہولت حاصل نہیں اورپاکستانی سفارت خانہ بھی ان کی شکایات نہیں سنتا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نیان شکایات پرازخودنوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو 17 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گزشتہ ہفتے بھی چیف جسٹس نے سعودی عرب میں قید تین ہزارپاکستانیوں سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
-
پاکستان میں آٹا 800 روپے کلو ہوگیا، بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
-
پاکستان کی گندم کی درآمدات میں اضافہ متوقع ہے، ورلڈ بینک
-
آج کے مسلمان اور کافر، بس یہی دو سینٹ کا فرق ہے!
-
نگران وفاقی حکومت نے 35 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی ، تفصیلات منظرعام پرآگئیں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم شہبازشریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت
-
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
-
امریکی پولیس کی سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے مارے جانے کی تردید
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.