امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفترخارجہ
جمعرات 2 مئی 2024 15:16
(جاری ہے)
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں، پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم دیگر ذمہ داریوں کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔وزیر خارجہ اسحق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے گیمبیا میں ہے، اسحق ڈار کئی اہم رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15ویں اجلاس میں شرکت کرینگے، او آئی سی اجلاس میں وزیر خارجہ پاکستان کی نمائندگی کرینگیاجلاس میں پاکستان کی جانب سے غزہ میں ہونے والی نشل کشی کے حوالے سے اواز اٹھایا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں غزہ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت بین القوامی سطح پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں ماروائے عدالت ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ وہ ان جرائم پر بھارت کا احتساب کریں۔انہوں نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان ملوث رہا ہے، اس حوالے سے افغانستان کو ثبوت فراہم کیے گئے ہیں ، افغانستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے کارروائی کریں۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ حال ہی میں امریکی وفد نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اور امریکی وفد نے تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی سمیت دہشتگردی کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے، پاکستان اس تعلق کو انتہائی اہمیت کی حامل سمجھتا ہے۔امریکہ کے اعلی سطحی وفد نے علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔مزید اہم خبریں
-
عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
-
فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
-
انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
-
گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول عمربلاک میں اسٹوڈنٹس کونسل کے الیکشن کا انعقاد
-
باقی مقدمات میں لائیو کوریج چل رہی ہے تو یہاں کون سی رکاوٹ آگئی؟
-
عرب قیادت اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی مداخلتوں کو روکے، گوتیرش
-
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
-
ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
-
غزہ میں خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید کمی سے زندگی کو خطرہ لاحق
-
حکومت کارواں سال نومبر دسمبر میں لاہور اور دیگر شہروں میں الیکٹرک اور ہائبرڈ بسیں چلانے کااعلان
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.