17سالہ سعودی دوشیزہ کا مرحوم والد کی وراثت سے پانچ کروڑ ریال کا عطیہ،عطیات سے مساجد کی تعمیر، قیدیوں کی رہائی اور دیگر حاجت مندوں کی ضرورت پوری ہوگی،نیک بخت دوشزہ کی گفتگو

ہفتہ 15 فروری 2014 19:31

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء)سعودی عرب میں ایک سترہ سالہ لڑکی نے اپنے والد کے ترکے میں ملنے والی رقم کاپانچ کروڑ ریال کا ایک بڑا حصہ خیرات کردیا،عرب ٹی وی کے مطابق پانچ کروڑ ریال کی بھاری رقم عطیہ کرنے والی نیک بخت دوشیزہ نے کہاکہ یہ اسے والد سے ملنے والے ترکے کی مجموعی رقم کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ مزید بھی فلاحی کاموں کے لیے عطیات فراہم کرتی رہے گی، انہوں نے کہاکہ ریاض شہر کی جنرل کورٹ میں اپنی عطیے کی رجسٹریشن کراوئی ہے ،عطیات سے مساجد کی تعمیر، ناحق جیلوں میں ڈالے گئے قیدیوں کی رہائی اور دیگر حاجت مندوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی تاہم اس نے اپنا نام ظاہر کرنا مناسب نہیں سمجھا۔