قومی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے ، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کاہدف غیرحقیقی ہے،وزیرخزانہ،30 جون تک بامشکل 23کھرب روپے وصولی ہوپائے گی ، نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 16 فروری 2014 15:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف کو غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ 30 جون تک بامشکل 23کھرب روپے وصولی ہوپائے گی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے لئے 24 کھرب 75ارب روپے کا ہدف غیرحقیقی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ نے بھی ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے کم کر کے 23 کھرب 45 ارب روپے کر دیا، وزیر خزانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے ایک سو پچاس ارب روپے کم رہے گی، جبکہ ٹیکس وصولی میں کمی سے دیگر ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے، اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑے گی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ قومی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے، آئی ایم ایف نے اقتصادی شرح نمومیں بہتری کی پیش گوئی کی ہے،مارچ میں زرمبادلہ کے ذخائردس ارب ڈالرتک پہنچ جائینگے،انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد آئی ایم ایف سے قرض کم لیا، واپس زیادہ کیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.