چین میں فضائی آلودگی کاباعث بننے والے سیمنٹ کے17پلانٹس تباہ

پیر 17 فروری 2014 17:51

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) چین کے کئی علاقے آجکل شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جس سے چھٹکارا پانے کیلئے مقامی انتظامیہ سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گذشتہ روز چین کے صوبے ہبائی کے شہرShi-jia-zhuangمیں سیمنٹ کے17پلانٹس کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔مقامی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ فضائی آلودگی پھیلانے میں سیمنٹ کے پلانٹس کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے لہٰذا گزشتہ سال دسمبر میں18پلانٹس ڈھانے کے بعد ماحول میں گرد و غبار کا سبب بننے والے مزید پلانٹس کو دھماکہ خیر مواد کی مدد سے گرایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :