حکومت انفراسٹرکچر اور مخصوص اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کا قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کافیصلہ کرلیا ، کمپنی کی انتظامیہ پاک چین کمپنیوں کے مشترکہ منصوبوں میں برابر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے ، اجلاس میں بریفنگ
پیر 17 فروری 2014 22:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت انفراسٹرکچر اور مخصوص اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے جبکہ پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کافیصلہ کرلیا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت پاک چائنہ انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی سی آئی سی ایل) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز محمود، ژینگ یان زی چیف فنانس آفیسر، کارپوریٹ فنانس کے سربراہ طارق محمود، چائنہ ایڈوائزری کی سربراہ مس لیوہین انگ سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دور ان پی سی آئی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کاؤ وین جیان نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کے پاکستان میں 16ارب روپے کے اثاثے ہیں اور کمپنی تیل و توانائی، پورٹس اینڈ شپنگ، شوگر اینڈ فروٹس، سیمنٹ اینڈ کنسٹرکشن، انجینئرنگ، ٹیلی کمیونیکیشن این آئی ٹی، فنانس، انشورنس اور فرٹیلائزرز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.