حویلی لکھا ،اناڑی ڈاکٹر نے دوران آپریشن عورت کی پتھری نکالنے کی بجائے گردہ نکال لیا
منگل 18 فروری 2014 16:17
حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء)اناڑی ڈاکٹر نے دوران آپریشن عورت کی پتھری نکالنے کی بجائے گردہ نکال لیا،غریب خاتون انتہائی تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل۔حویلی لکھا میں دوران آپریشن ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سرجری درست نہ ہونے پر مریضہ کے ناک اورنازک اعضاء سے خون جاری ۔ مریضہ کی حالت نازک ورثاء اور اہل علاقہ نے ٹائرز جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔
مقامی صحافیوں کی نشاندہی پر ڈی سی او کاڑہ کافوری ایکشن جبکہ انکوائری افسر ڈاکٹر شبیر چشتی نے کہا ہے کہ یورالو جسٹ ہی صرف گردہ کا آ پریشن کر سکتا ہے یہ آ پریشن غیر قانونی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ جنڈی میں واقع سلیم سرجیکل سنٹرمیں فرید کوٹ کی رہائشی بیوہ خاتون عزیز بی بی عرف جیجاں نے پیٹ درد کی شکائیت پر داخل ہوئی مبینہ ڈاکٹر سلیم انجم ایم بی بی ایس نے الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے بتایا کہ مریضہ کے دائیں گردے میں پتھری ہے اور فورا آپریشن کی ضرورت ہے جس پر مریضہ کے لواحقین نے فیس کی مد میں 15000 ہزار روپے ادا کئے تو ڈاکٹر سلیم انجم ایم بی بی ایس،ڈاکٹر شجاع الرحمان ایم بی بی ایس نے ملکر آپریشن کیا اس کے پیٹ کی سرجری درست نہ ہونے کیوجہ سے مریضہ کی حالت نازک ہو گئی ناک اور نازک جسمانی اعضاء سے خون جاری ہو گیا اور تین دن تک مریضہ کو بلڈ لگتا رہا لیکن مریضہ کی حالت بگڑ تی گئی و رثاء نے ڈاکٹر سے پوچھا تو ڈاکٹر نے بتانے سے انکار کر دیا ورثاء کے احتجاج پرڈاکٹرز نے بتایا کہ مریضہ کا گردہ خراب تھا جسے نکال کر لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے اب اسکی حالت خطرے میں ہے ڈاکٹر کے بیان پر ورثاء نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.