میٹرو بس توسیعی منصوبے کے متاثرین کے جائز تحفظات دور کیے جائینگے ،کوئی ناانصافی نہیں کی جائیگی‘ حمزہ شہباز شریف ،انفراسٹرکچر کی ترقی کا مقصد عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہیم، تاجر برادری کو کسی بھی موقع پر ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا‘ رکن قومی اسمبلی
منگل 18 فروری 2014 19:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ میٹرو بس توسیعی منصوبے کے متاثرین کے جائز تحفظات دور کیے جائیں گے اور نقصانات کے ازالے میں ہرگز کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ وہ لاہور چیمبر کے بارہ رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے جس کی سربراہی لاہور چیمبر کے صدر انجینئر سہیل لاشاری نے کی۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی ترقی کا مقصد عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہے۔ حکومت اپنی ذمہ داریوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، انہیں کسی بھی موقع پر ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ جانتی ہے کہ متاثرہ تاجر میٹرو بس توسیعی منصوبے سے خوش نہیں لہذا اس پر نظر ثانی کے لیے پہلے ہی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.