شمالی کوریامیں حکومت مخالف افراد کوعمربھر کے لیے لاپتہ کیے جانے کا انکشاف،عالمی برادری شمالی کوریا میں جبر کے حکومتی عمل کو روکنے میں کردار ادا کرے،اقوام متحدہ کی اپیل

منگل 18 فروری 2014 20:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 فروری ۔2014ء) شمالی کوریامیں جبری گمشدگیوں،برین واشنگ،عام لوگوں کی مسلسل نگرانی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی کوریا میں جبر کے حکومتی عمل کو روکنے میں کردار ادا کرے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شمالی کوریا کے بارے میں 372صفحات پر مشتمل جاری کی گئی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ بچپن سے برین واشنگ، عام لوگوں کی مسلسل نگرانی اور حکومت مخالف افراد کا غائب ہو جانا معمول ہے اور غائب ہو جانے والے افراد ساری زندگی کسی جبری بیگار کیمپ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، رپورٹ میں خاص طور پر سیاسی قیدیوں کی مرکزی بدنام جیل کوان لیسو کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جہاں ہزاروں حکومت مخالف افراد برسوں سے جبری بیگار میں مصروف ہیں،انسانی حقوق کے خصوصی پینل کے سربراہ آسٹریلیا کے سابق اعلی جج مائیکل کربی نے بتایا کہ شہادتوں کے جمع کرنے کے عمل میں ایک شخص نے جبری مشقتی جیل کوان لیسو میں کچھ عرصہ گزارا تھا اور اس کی ڈیوٹی جیل میں مرنے والوں کی لاشیں اکھٹی کرکے ایک بڑے برتن میں جمع کر نے کے بعد آگ لگانا تھا۔

(جاری ہے)

آگ میں جلنے والی لاشوں کی راکھ اور ہڈیوں کو بعد میں کھیتوں میں کھاد کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :