شہری اپنے کاپی والے لائسنس جمع کروا کر فوری کمپوٹرائزڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں‘ چیف ٹریفک آفیسر لاہور
بدھ 19 فروری 2014 13:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا کہ ایسے شہری سے جن کے پاس لاہور شہر کا پرانا کاپی والاڈرائیونگ لائسنس ہے وہ جلد سے جلد اسے کمپوٹرائزڈ کروائیں کیونکہ کاپی والے لائسنس اب رینو نہیں ہورہے ،ڈور ٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہری کاپی والے ڈرائیونگ لائسنس سے کمپوٹرائز ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سی ٹی او آفس کے علاوہ ڈی ایچ اے فسیلیٹشن سنٹربھی جا سکتے ہیں۔
سہیل چوہدری نے کہا کہ ڈور ٹوڈور لائسنسنگ پالیسی میں شہریوں کو سہولت ، آسانی اور بذریعہ کورئیر لائسنس کی ترسیل کے عمل کو بے حد سراہا ہے۔شہریوں کے کمپوٹرائزڈ ریکارڈ ہونے سے لائسنس گمشدگی کیصورت میں بغیر کسی تاخیرڈوپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کردیا جائیگا۔(جاری ہے)
پرانے کاپی والے لائسنس کو کمپوٹرائزڈ کروانے کیلئے شہری اصل شناختی کارڈ ، دو تصاویر اور لاہور شہرسے جاری شدہ کاپی والے لائسنس کے ہمراہ صبح9/بجے سے 3/بجیتک تشریف لا سکتے ہیں۔
شہریوں کے قیمتی وقت اور سہولت کے پیش نظر پرانے کاپی والے لائسنس کو کمپوٹرائزڈ کروانے کیلئے خواتین اور سینئر سٹیزنز اور دیگر شہریوں کیلئے علیحدہ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔شہری ڈرائیونگ لائسنس فارم سٹی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹwww.ctplahore.gop.pk سے ڈاؤن لو ڈکرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ مزید معلومات کیلئے شہری سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0421915پر کال کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.