جب تک حکومت ہمارے خلاف آپریشن بند نہیں کر دیتی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی، طالبان ترجمان
بدھ 19 فروری 2014 16:46
پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں اپنے خلاف جاری آپریشن کی بندش تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نا معلوم مقام سے تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک طالبان ساتھیوں اور مجاہدین کی بوری بند لاشوں اور جعلی پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں ہم نے کئی بار حکومتی کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کیلئے طالبان مجاہدین کیخلاف آپریشن بند کر نا ضروری ہے لیکن ان کے رویوں میں کمی کے بجائے روز بروز شدت آ رہی ہے اور ایسے حالات میں سیزفائر کا اعلان نا ممکن ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی کی کارروائی اقدامی تھی اور اسی دن ہمارے دس ساتھیوں کو شہید کیا گیا تھا اور السی وجہ سے ہمارے ساتھیوں نے ایسا قدم اٹھایا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان کیخلاف خفیہ اداروں کی طرف سے ایسے اقدامات اٹھانے سے مذاکرات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔(جاری ہے)
اور ایسے حالات میں ہم سیز فائر کااعلان نہیں کر سکتے۔ اگر حکومت واقعی ملک میں دیکھنا چاہتی ہے تو تحریک طالبان کیخلاف جعلی پولیس مقابلے فوری طور پر بند کرے تب ہم سیز فائر پر سوچ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.