2013میں 134صحافی قتل کیے گئے، انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹیٹیوٹ،65صحافی مسلح تنازعات،51 کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کرتے ہوئے مارے گئے،رپورٹ

بدھ 19 فروری 2014 21:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم برطانوی ادار ے انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹیٹیوٹ نے کہاہے کہ گزشتہ برس ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے کْل 134 افراد ہلاک ہوئے،جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم برطانوی ادار ے انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹیٹیوٹ نے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں کہاکہ ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے اکثریت کوجان بوجھ کے قتل کیاگیا، ہلاک شدگان میں سے 65 کی ہلاکت مسلح تنازعات کے دوران جبکہ 51 کی ہلاکت جرائم اور کرپشن سے متعلق رپورٹنگ کرتے وقت ہوئی، ادارے کے مطابق 2012 کے دوران 152افراد اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :