موجودہ جمہوری حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے، سینیٹریوسف بلوچ ، اختیارات کومناسب طریقے سے استعمال میں لایا جائے تو احساس محرومی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم ،سیندک پروجیکٹ سے پچاس فیصد ملنے والی رائیلٹی صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے خرچ ہونی چاہئے، صحافیوں سے بات چیت
بدھ 19 فروری 2014 21:15
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 فروری ۔2014ء) موجودہ جمہوری حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کومنتقل ہونے پر معدنی وسائل پر ہرصوبے کا دسترس بڑھ گیا ہے اگر اختیارات کومناسب طریقے سے استعمال میں لایا جائے تو پورے ملک خاص کر صوبہ بلوچستان میں پائی جانے والی احساس محرومی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
یہ بات سینٹ کے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے چیئرمین سینیٹریوسف بلوچ نے سیندک پروجیکٹ چاغی کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سیندک پروجیکٹ سے پچاس فیصد ملنے والی رائیلٹی صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے خرچ ہونی چاہئے۔(جاری ہے)
سینیٹریوسف بلوچ نے کہا کہ کمیٹی اس حوالے سے اپنے سفارشات صوبائی اور مرکزی حکومتوں کو دے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ صورتحال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچستان کے تمام معدنی وسائل کو بروئے کار لاکراس صوبے کی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے خرچ ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں دیگر میگاپراجیکٹس بھی سیندک پروجیکٹ کا تقلید کرتے ہوئے ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کریں تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو با روزگاربناکر ان کی احساس محرومی کم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سیندک پروجیکٹ میں تعینات1500 ملازمین اسی صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ممبران نے سیندک پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور پراجیکٹ کے تمام مراحل کا جائزہ لیا اور سیندک پروجیکٹ کی جانب سے علاقے میں سماجی و فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سینیٹرعبدالنبی بنگش، سینیٹر حمزہ، سینیٹر روبینہ عرفان، ڈی جی وفاقی مائنز و منرل محمداظہر خان ، صوبائی ڈی جی ڈاکٹرسعید بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں ایم ڈی سیندک پروجیکٹ رازق سنجرانی نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کوتفصیلی بریفنگ بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.