سبی میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پرحملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا
جمعرات 20 فروری 2014 17:13
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروری 2014ء)سبی میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پرحملہ آورخود کے دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
(جاری ہے)
بلوچستان کے شہر سبی میں خودکش بمبار نمائش چورنگی کےقریب میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم ناکامی کی صورت میں اس نے اپنے آپ کو گراؤنڈ کے باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور کے تمام اعضا جسم سے الگ ہوگئے، حملہ آور کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاری ہے، دھماکے کے وقت گراؤنڈ میں میلے کی تیاریاں جاری تھیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میلے کی تیاریوں کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم یہ امکان ہے کہ حملہ آور چرواہے کے روپ میں جنگل کے ذریعے میلہ گراؤنڈ تک پہنچا اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کے باعث خود کو باہر ہی اڑا لیا۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
لاکھ مریضوں کو گھرکی دہلیز پرمفت ادویات پہنچائیں گے‘ مریم نواز
-
سانحہ 9 مئی، فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
-
سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں35کمپنیوں کا وفد (کل ) پاکستان کے دورے پر آئیگا‘ مصدق ملک
-
گندم کا وافر سٹاک موجود ہونے کے باوجود نئی حکومت کے دور میں بھی لاکھوں ٹن گندم امپورٹ ہونے کا انکشاف
-
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.