تیونسی صدرنے گستاخانے خاکے تیارکرنے والے نوجوان کی سزامعاف کردی، صدر مملکت نے گستاخ رسول جابر الماجری کی معافی کی درخواست منظور کرلی،ترجمان

جمعرات 20 فروری 2014 20:42

تیونسیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 فروری ۔2014ء) تیونس کے صدر المنصف المرزوقی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے تیار کرنے والے ایک نوجوان کی سزا معاف کردی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونسی ایوان صدر کی جانب سے ملزم کی سزا معاف کیے جانے کی تصدیق کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوا کیا اسے جلد ہی رہا کیا جا رہا ہے یا نہیں، ملزم جابر الماجری 2012 کو گستاخانہ خاکے تیار کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صدارتی ترجمان عدنان منصر نے نجی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت منصف المرزوقی نے گستاخ رسول جابر الماجری کی ایک جرم میں معافی کی درخواست منظور کردی ہے تاہم ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس پر ایک اور الزام بھی عائد کیا گیا ہے، اس لیے اس کی فوری رہائی کا امکان نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایوان صدر کے پیج پر جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ الماجری کو صدر نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے معاف کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم عالمی فیڈریشن برائے رابطہ کاری کے چیئرمین مختار الطریفی نے گستاخ رسول کی سزا معاف کیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ملزم کو کسی دوسرے کیس میں پھنسانے کی بات ہمارے لیے خوفناک ہے۔

متعلقہ عنوان :