ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے فعال ہوجائیں،الطاف حسین
ہفتہ 22 فروری 2014 17:23
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات سے کہاہے کہ وہ آج(اتوار)فوج ،رینجرزاورپولیس سے اظہاریکجہتی کے لئے ہونے والی ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے فعال ہوجائیں اوراپنی تمام ترتوانائیاں اس ریلی کو کامیاب اورتاریخ سازبنانے پرصرف کردیں۔ الطاف حسین نے یہ بات گزشتہ شب نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم کی مختلف تنظیمی کمیٹیوں اورشعبہ جات کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔
الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے ماضی میں بھی انتہائی مختصرنوٹس پر عظیم الشان عوامی اجتماعات منعقد کئے ہیں اورمجھے یقین ہے کہ عوام اورکارکنان اس مرتبہ بھی اپنے الطاف بھائی کومایوس نہیں کریں گے اوربھاری تعدادمیں اتوار کومسلح افواج، رینجرز،پیراملٹری فورسز،پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ہونے والی یکجہتی ریلی کوشاندارطریقے سے منعقد کرکے اوراس ریلی کوتاریخی بناکرثابت کردیں گے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں اپنی افواج، رینجرز،نیم فوجی اداروں ،پولیس اورسیکوریٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.