مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے نئے کارڈینلزمنتخب کرلیے، سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں تقریب منعقد، غیر متوقع طور پر سابق پاپائے روم بینیڈکٹ شانز دہم نے بھی شرکت کی

اتوار 23 فروری 2014 19:51

روم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے نئے کارڈینلزمنتخب کرلیے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ روز اپنے منتخب کردہ کارڈینلز کو اِس منصب پر فائز کرنے کی تقریب کی قیادت کی، ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں منعقد کی گئی اس تقریب میں غیر متوقع طور پر سابق پاپائے روم بینیڈکٹ شانز دہم نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پوپ فرانسس نے مجموعی طور پر 19 نئے کارڈینلز مقرر کیے، جن میں سے 9 کا تعلق جنوبی امریکا، افریقہ اور ایشیا سے ہے۔ کارڈینل کے منصب پر فائز ہونے والے انیس میں سے سولہ کی عمریں 80 برس سے کم ہیں اور اِس طرح وہ آئندہ پوپ کے انتخاب کے لیے منعقد کیے جانے والے خفیہ اجلاس میں شرکت کے اہل ہوں گے۔