کالاش کمیونٹی کو دھمکی ،پاک فوج تحریک طالبان کے مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنا دیگی،میجر جنرل جاوید بخاری ،چترال میں حالات کا ہر ہفتے جائزہ لیکر سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں تعیناتی کی جاتی ہے،کسی بھی جارحیت کا بر وقت اور منہ توڑ جواب دیا جائیگا، جنرل آفیسر کمانڈنگ سوات
اتوار 23 فروری 2014 19:53
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 فروری ۔2014ء) جنرل افیسر کمانڈنگ سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا ہے کہ کالاش کمیونٹی کو تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دی گئی دھمکی میں اگر کوئی صداقت موجود بھی ہو تو پاک فوج ان کے مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنائے گی۔ اتوار کے روز یہاں بمبوریت کے مقام پر کالاش کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں حالات کا ہر ہفتے جائزہ لے کر اسی کے بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں تعیناتی کی جاتی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنی تیاریوں پر سو فیصد اطمینا ن ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بر وقت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا کہ کالاش وادیوں کے عوام مذہب اور عقیدے سے قطع نظر حکومت اور ریاست کے لئے اہمیت رکھتے ہیں اور ان کی حفاظت کو اپنی اولین فرض سمجھتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امن پسند ہر شہری کو ہم دل وجان سے عزیز رکھتے ہیں جبکہ دہشت گردی میں ملوث کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا خواہ اس کا تعلق جس مذہب سے بھی ہو۔
اس سے قبل کالاش اقلیت کی طرف سے سیف اللہ جان کالاش نے کہاکہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت ہے جہاں اقلیتوں کو ہر قسم کا تحفظ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک یہ اقلیت ختم ہونے سے بچ گئی ہے۔ انہوں نے وادی کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی طرف سے دھمکی ملنے کے بعد اگرچہ پریشانی پھیل گئی تھی لیکن سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے وہ مطمئن ہوگئے ہیں۔ بمبوریت میں مسلم کمیونٹی کی طرف سے سابق یونین ناظم عبدالمجید نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.