طالبان کی حامی جماعتوں پر پابندی لگائی جائے، شرجیل میمن
پیر 24 فروری 2014 16:03
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24فروری 2014ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبان لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے اور اس کے ساتھ ہی ان کی حامی جماعتوں پر بھی پابندی لگائی جانی چاہیے۔سندھ اسمبلی میں نوٹس دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال اور اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شدت پسندی کی سوچ کے خلاف ہے، ہم نے ہمیشہ طالبانائزیشن کے خلاف آواز اٹھائی کیونکہ بندوق کے زور پر قوم کو یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، طالبان کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اگر وہ ملکی آئین میں تبدیلی چاہتے ہیں تو طالبان الیکشن میں حصہ لیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں کو سیکیورٹی فراہم کرے، طالبان کے ساتھ مذاکرات غیر منطقی ثابت ہوئے ہیں، قوم نے طالبان کے حوالے سے اپنا واضح فیصلہ دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ طالبان لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے اس کے ساتھ ان کی حمایت کرنے والی جماعتوں پر بھی پابندی لگنی چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں ہورہا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اس لئے آج بھی ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے ان کی جماعت کے رابطے ہیں اور ان تمام جماعتوں کے لئے بات چیت کے دروازے کھلیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.