پریمئر لیگ میں سب کچھ فکس ہوتا ہے: وندو دارا سنگھ
پیر 24 فروری 2014 22:49
نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24فروری۔2014ء)بھارتی اداکار وندودارا سنگھ نے انکشاف کیا ہے انڈین پریمئر لیگ میں سب کچھ فکس ہوتا ہے ٹیموں کے مالکان سے لے کر بالی وڈ اداکاروں تک سب لوگ شرطیں لگا کر میچ فکس کر کے کمائی کرتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں نے کرکٹ بورڈ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی ٹی وی کے خفیہ آپریشن کے دوران اداکار وندودارا سنگھ کا کہنا تھا عام بکیوں کے علاوہ آئی پی آیل ٹیموں کے مالک بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔
آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے نہ صرف میچ فکسنگ شروع کی بلکہ لاکھوں ڈالر بھی کمائے۔ یونین منسٹر شرد پوار للت مودی کو سپورٹ کرتے تھے۔ وندو سنگھ کا کہنا تھا آئی پی ایل ٹیم کنگ فشر کے مالک وجے مالیا نے آئی پی ایل میں شرطیں لگا کر 200 کروڑ کمائے۔(جاری ہے)
وندو دارا سنگھ نے خود بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا پردہ اٹھے گا تو بڑے بڑے نام سامنے آ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے خفیہ آپریشن کے بعد آئی پی ایل میں میچ فکسنگ پر رپورٹ تیار کرنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مدگال کا کہنا تھا سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ جسٹس مدگال کا کہنا تھا میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کبھی بند نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے رپورٹ پیش کر دی ہے حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ اداکار وندو دارا سنگھ کے انکشافات کے بعد بھارتی سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے آئی پی ایل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا کا کہنا تھا بی سی سی آئی کو بین کر دینا چاہیے کرکٹ فکسنگ کا بہت بڑا اڈا بن گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.