ہارون آباد‘مار نہیں پیار ،تعلیمی اداروں میں الٹی گنگا بہائی جانے لگی ،ٹیچر جلاد بن گیا
منگل 25 فروری 2014 13:18
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25فروری 2014ء)مار نہیں پیار ،تعلیمی اداروں میں الٹی گنگا بہائی جانے لگی ،ٹیچر جلاد بن گیا،ننھے طالبعلموں پر ڈنڈوں کی برسات ، چلنے پھرنے سے قاصر ، سکول جانے سے انکار کردیا ، والدین نے وزیر اعلی پنجاب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا،پریس کلب پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول چک 13ون آر میں نرسری کلاس کے چار سالہ ننھے معصوم طالبعلم دائم اور اسی سکول کے سات سالہ چہارم کلاس کے دانش کو ٹیچر محمد سعید نے معمولی بات پر ڈنڈے سے اتنا مارا کہ وہ بیہوش ہو گئے ۔
چھٹی کے وقت ساتھی طالبعلموں کی مدد ے گھر پہنچے تو والدین کو علم ہوا کہ بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے ۔ننھے پھولوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ابتدائی طبی امداد کے لئے لایا گیا جہاں انکا میڈیکل کروایا گیا ہے تو واضح ہوا کہ بچوں پر انتہاء درجہ کا تشدد کیا گیا ۔(جاری ہے)
بچوں کے والد ین نے پولیس تھانہ صدر میں رپورٹ درج کروا دی اور پریس کلب میں میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہمارے بچے تو پہلے ہی سکول میں ڈنڈے سے ڈرتے ہوئے نہیں جاتے تھے ۔
مگر سکول ٹیچر سعید جنکے متعلق مشہور ہے کہ وہ ٹیچرکم جلاد زیادہ ہیں ،نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ واقعی تعلیمی اداروں میں پیار نہیں مار سے پڑھایا جا رہا ہے ۔والدین نے اپیل کی کہ وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر واقع کا نوٹس لیں اور ہمارے پھولوں کو انصاف فراہم کریں ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.