قومی اسمبلی ،کالا باغ ڈیم منصوبے پر اب تک دو ارب 23 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں ، حکومت پاکستان کے فیصلے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگا ، حکومت کی قومی اسمبلی کو آگاہی
بدھ 26 فروری 2014 15:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم منصوبے پر اب تک دو ارب 23 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں ، حکومت پاکستان کے فیصلے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا بڑے آبی ذخائر میں سال 2013ء کے آخر تک ذخیرہ کی مجموعی گنجائش میں تقریبا 28 فیصد کمی ہوچکی ہے ، نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے اس خسارہ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، رواں مالی سال کے دوران 31 جنوری 2014ء تک آئی پی پیز کے گردشی قرضہ کی واجب الادا کل رقم 173 ارب روپے ہے ۔
بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران شفقت محمود کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے بتایا کہ جہاں پر بھی کسی جعلی دوائی کا علم ہوتا ہے وہاں پر کارروائی کرتے ہیں اس کو سیل کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ، مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم یہ کام قاعدہ وقانون کے اندر رہ کر کرتے ہیں ہم اٹھارہ انٹرنیشنل کمپنیوں کیخلاف عدالتوں میں ہیں قیمتوں میں اضافہ پر حکومت سپریم کورٹ گئی اس ملک میں مسائل کا حل حکم امتناعی ہے ہم نے اٹارنی جنرل سے استدعا کی ہے کہ یہ حساس معاملہ ہے اس کی سماعت جلد کی جائے ہم نے اس میں تین کمپنیوں کو سیل کیا ہے انہوں نے بتایا کہ جان بچانے والی ادویات کی فہرست عالمی ادارہ صحت نے جاری کی ہے ایسی ادویات کو فورا رجسٹرڈ کر دیتے ہیں، صاحبزادہ یعقوب خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت جعلی ادویات کے معاملے پر مناسب کارروائی کرتی ہے، جمشید احمد دستی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے ایوان کو بتایا کہ نیپرا ایک خود مختار ادارہ ہے یہ اپنے فنڈز خود پیدا کرتا ہے یہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں نہیں کرتا یہ کام این ٹی ڈی سی کرتا ہے، نیپرا کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارہ ہے، یہ ادارہ حکومت پاکستان سے کوئی مالی امداد حاصل نہیں کرتا ہے ، طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تربیلا اپ ریزنگ فور سے 1420 میگا واٹ بجلی تین سالوں میں حاصل ہوگی اور اس کی استعداد 4 ہزار 888 میگا واٹ تک پہنچ جائیگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.