شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ
جمعرات 27 فروری 2014 16:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27فروری 2014ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان شام میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔ ترجمان تسنیم اسلم کہتی ہیں کہ اگر پاکستان نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا تو امید کرتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردوں کو پناہ نہیں دے گا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شامی باغیوں کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی مروجہ قوانین کے مطابق ہی اسلحہ فروخت کرتا ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان شام کی سرحدی حدود اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے اور وہاں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ تسنیم اسلم نے بتایا کہ بھارتی جیلوں میں اس وقت تقریبا 500 پاکستانی قیدی موجود ہیں۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستانی شہری شوکت علی کی بھارتی جیل میں ہلاکت کو خودکشی قرار دیا گیا، کہا گیا کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، بھارت بتائے کہ دماغی مریض کو جیل میں رکھا ہی کیوں گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت سے شوکت علی کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.