کرکٹر عمر اکمل کے بعد انکے بڑے بھائی کامران اکمل کا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان ،کامران اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا کوشش کروں گا دوبارہ ایسی غلطی نہ دہراؤں ‘ میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلی خبر
جمعرات 27 فروری 2014 20:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 فروری ۔2014ء) کرکٹر عمر اکمل کے بعد انکے بڑے بھائی کامران اکمل کا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرچالان کر دیا گیا ،کامران اکمل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کروں گا دوبارہ ایسی غلطی نہ دہراؤں ۔ بتایا گیا ہے کہ قومی کرکٹر کامران اکمل ماڈل ٹاؤن کرکٹ کلب میں پریکٹس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی جارہے تھے کہ کلمہ چوک کے قریب موبائل فون سننے پر ٹریفک وارڈن نے انکی گاڑی کو روک کر 500 روپے کا چالان کر دیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہوتا ہے، مجھ سے غلطی ہوئی اس لئے ٹریفک وارڈن کی جانب سے میرا چالان گیا۔ وارڈن نے مجھ سے پیا ر سے بات کی ، عمر سے بھی اسی طرح بات کر نی چاہیے تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اسی لئے ہم نے حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عمر اکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر ہمارے وکلاء عدالت میں دفاع کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو ٹریفک وارڈن کی جانب قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کا بھی چالان کردیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کے خلاف ٹریفک وارڈن پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا اور گزشتہ روز عدالت کے طلب کرنے پر وہ ایشیا کپ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوپائے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.