سندھ سروسزٹریبونل ترمیمی بل 2014متفقہ طورپر منظور
جمعہ 28 فروری 2014 17:58
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) سندھ کے مختلف سرکاری محکموں کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل صوبائی اسمبلی میں منظور کرلیا گیا۔ایوان میں ایم کیوایم نے اسکول اساتذہ کی بھرتیوں میں کوٹاسسٹم پر عمل نہ ہونے پراعتراض کیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ڈاکٹرزکو ساوتھ افریقہ سے بھتے کے لئے فون کیے جارہے ہیں۔سندھ اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ایم کیو ایم کے رکن سید سرداراحمد نے کہا کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں کوٹا سسٹم نظرانداز کیا گیا ،وزیر تعلیم نثارکھوڑو نے جواب دیاکہ اگرکوٹا سسٹم کی بات کی جائے گی تو پھروفاق اورصوبوں کے مابین بھی تقسیم پر عمل ہونا چاہئے۔
(جاری ہے)
ایوان میں وزیر پارلیمانی امورڈاکٹرسکندرمیندھرونے سندھ سروسز ٹریبونل ترمیمی بل 2014پیش کیاجو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
بل کے تحت سندھ کے مختلف سرکاری محکموں کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ جمشید دستی کا بیان پارلیمنٹ،عوامی نمائندوں بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام کی توہین ہے۔ شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ حکومت امن سے غافل نہیں ، کامیاب کارروائیاں کررہے ہیں اعلیٰ عدلیہ سے استدعا کی کہ وہ کراچی آپریشن میں گرفتار ملزمان کے مقدمات کی سست روی پر ایکشن لے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام نہیں ہوئی ،بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش ہورہی ہے ، جسے سب مل کر ناکام بنادیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکا سے فون آنے سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘ہماری جماعت کو پنجاب میں بہت بڑا دھچکا لگا ، 30 سال کی سیاست 8 فروری کو ملیا میٹ ہو گئی.مشاہدحسین سید
-
وکلاء کو صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
9مئی پر جوڈیشل کمیشن بننے کی حمایت کرتا ہوں، مکمل تحقیقات ہونی چاہیں،عارف علوی
-
پہلے قوم سے ان کی پسند، ان کے ووٹ کا حق چھیننے والے معافی مانگیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
-
آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا، پہلی تصویر 15 مئی کو آنے کا امکان
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.