گجرات میں تاوان کی عدم ادائیگی پر 10 سالہ بچہ قتل کردیا، لاش برآمد
ہفتہ 1 مارچ 2014 11:53
گجرات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) لالہ موسیٰ میں نامعلوم ملزمان تاوان کی عدم ادائیگی پر 10 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
گجرات کے قصبے لالہ موسیٰ کے علاقے گلی علی چکیاں کے رہائشی 10 سالہ محمد مرتضیٰ کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اغوا کرکے والدین سے 5 گھنٹے میں 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، بچے کے ورثا نے متعلقہ تھانے کو بچے کے اغوا اور تاوان کے مطالبے سے متعلق آگاہ کیا لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور بچے کی بازیابی کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، تاوان کی عدم ادائیگی پر نامعلوم افراد بچے کی لاش کو مہر محلے کے قریب کھیتوں میں پھینک کرفرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان اور بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد ہی ملزم قانون کے شکنجے میں ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.