زمیندار ، کسان زراعت کی ترقی کے ذریعے ملکی خوشحالی اور معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں، پنجاب سیڈ کارپوریشن

ہفتہ 1 مارچ 2014 16:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مارچ 2014ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے زمینداروں، کسانوں کی خوشحالی اورملکی معیشت میں اضافہ کیلئے کپاس کی آئندہ فصل کاشت کرتے وقت بی ٹی کاٹن کی مختلف ورائٹی کے بیج کو اولیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف بہتر پیداوار حاصل ہوگی بلکہ کاٹن فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کو دیرپا روزگار بھی میسر ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق تمام نقد آور فصلات میں سے سب سے زیادہ مقام کپاس کو حاصل ہے یہ فصل کاشتکاروں کو تمام سال کے اخراجات مہیا کرنے کیساتھ ساتھ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے منسلک لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص پنجاب میں بی ٹی اقسام کی کاشت کا دائرہ وسیع کیا جائے جس کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے بیج کی فراہمی کو موثر اور فعال بنایا گیا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ ملکی پیداوار میں اضافے کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ شہ زور بیج ہی کاشت کریں ۔

متعلقہ عنوان :