پاکستان نیوی نے کثیر القومی ٹاسک فورس سی ٹی ایف151-کی کمانڈ سنبھال لی
ہفتہ 1 مارچ 2014 20:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) پاکستان نیوی نے 27فروری2014کو کمبائنڈ میری ٹائم فورس کاوئنٹر پائریسی آپریشنز (سی ٹی ایف151-) کی کمانڈ ڈنمارک نیوی سے سنبھال لی۔این ایس اے بحرین میں منعقدہ تبدیلی کمانڈکی باضابطہ تقریب میں کموڈور علی عباس نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی قیادت سنبھالی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر، کمانڈر سی ایم ایف اور کمانڈر یو ایس 5thفلیٹ وائس ایڈمرل جون ڈبلیو مائلر(John W Milller)، کمانڈر بحرین نیوی اور مختلف ممالک کے عسکری اور سویلین شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل جون ڈبلیو مائلر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151-کی کمانڈسنبھالنے پر پاکستان کو خوش آمدید کہا اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مشن’گہرے سمندر وں میں بحری سفری آزادی کی یقین دہانی اور خطے میں امن کے قیام‘ میں پاکستان نیوی کے کردار کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان نیوی کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 151-کی قیادت ایک مرتبہ پھر ملنے پر ہم بے حد مسرور اور خوش ہیں۔
یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستان نیوی کمبائنڈ ٹاسک فورس151-کی قیادت کررہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس151-ترقی کی مزید منازل طے کرے گی۔کموڈور علی عباس نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نیوی عالمی اقوام کے میری ٹائم مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دنیا کو انرجی کی ترسیل کی بلا توقف روانی کو یقینی بنانے اور خطے مین امن کے قیام کے لئے اپنے کردار کے عزم پر قائم ہے۔پاکستان نیوی 27فروری سے12جون2014 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس151-کی کمانڈکی ذمہ داریاں سر انجام دے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.