افغان صوبے کنٹرمیں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،چھ افرادہلاک،صوبہ ہلمند میں کاروموٹرسائیکل بم ناکارہ بنادیاگیا،باودی موادوخطرناک قسم کا اسلحہ برآمد،تین خودکش حملہ آوروں کو بھی گرفتارکرلیاگیا،فورسز نے موقع پر پہنچ کر شدت پسندوں کی کارروائی ناکام بنادی،افغان انٹیلی جنس

ہفتہ 1 مارچ 2014 20:47

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2014ء) افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ افرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو افغانستان کے صوبہ کنٹر کے غازی آباد نامی گاؤں میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر دومیزائل فائر کیئے جس کے نتیجے میں چھ افرادہلاک ہوگئے،عینی شاہدین نے بتایاکہ حملے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملبے سے چھ افرادکی گلی سڑی لاشیں نکال لی گئیں،لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھائی ،مقامی حکام کاکہنا ہے کہ انہیں اطلاع دیر سے ملی اوراتنی تیز آگ سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس آلات بھی دستیاب نہیں ہیں،ادھر افغان انٹیلی جنس نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ہفتہ کو صوبہ ہلمند کے لشکر آباد شہر میں دہشت گرد رابطہ کرکے بیک وقت موٹرسائیکل اورکاربم دھماکے کرنا چاہتے تھے پولیس نے موقع پر پہنچ کر شدت پسندوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی اورکاراورموٹرسائیکل اوربارودی مواد بھی برآمد کرلیا،بیان میں کہاگیاکہ چارخودکش جیکٹس،ایک راکٹ لانچر،دوپی کے مشین گن،چھ رائفلزاوردیگر خطرناک قسم کے ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے،اس موقع پر تین مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتارکرکے تحقیقات کے لیے منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :