جے یو آئی کا مدارس کو نشانہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہروں کااعلان، قومی سلامتی پالیسی میں اصلاحات کے نام پر مدارس اور اس کے کر دار کا خاتمہ کرنا مقصود ہے،یہ عالمی ایجنڈے کی پالیسی کا حصہ ہے، ملک بھر میں سازش کے خلاف بیدار ی پیدا کر نے کیلئے احتجاجی مظاہرے کرینگے، امریکہ افغانستان سے نکلنے کے موڈ میں نہیں ہے،حکومت کسی سے مشاورت نہیں کررہی ،مولانافضل الرحمان کی صوابی میں صحافیوں سے بات چیت
بدھ 5 مارچ 2014 21:41
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی حکومت کا قومی سلامتی پالیسی میں اصلاحات کے نام پر مدارس کو نشانہ بنانے کے خلاف بیس مارچ کو ملتان میں جب کہ ستائیس مارچ کو پشاور میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہروں کے بعدکوئٹہ اور کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے اس فیصلے کا اعلان بدُھ کی شام موضع زروبی ضلع صوابی میں بزرگ عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم فانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد مقامی اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
ضلعی امیر مولانام فضل علی حقانی ، صوبائی ناظم مالیات نور الاسلام اور پریس سیکرٹری محمد ناظم و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور دیگر دینی جماعتوں نے قومی پالیسی آنے پر مذاکرات کئے اس پر ہمارے تحفظات ہے کیوں کہ اس قومی سلامتی پالیسی میں ایک بار پھر اصلاحات کے نام پر مدارس اور اس کے کر دار کا خاتمہ کرنا مقصود ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.