اسلام آباد کچہری حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس پولیس کے حوالے کردی گئیں،حملہ آور تربیت یافتہ تھے، معلوم تھا جسم کے کسی حصے پر گولی لگنے سے موت واقع ہوسکتی ہے‘ ترجمان اور ایڈ منسٹریٹر پمز ہسپتال
بدھ 5 مارچ 2014 00:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) اسلام آباد کے ایف ایٹ سیکٹر کی کچہری حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس پولیس کے حوالے کردی گئیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت اعوان کو ایک سے 2 فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں ، حملہ آوروں کی عمروں کا تعین ایکسرے رپورٹوں سے کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
پمز ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کے اعضا ء2 پلاسٹک بیگز میں ہسپتال لائے گئے تھے، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے لیبارٹری کو بھجوادیئے ہیں، کیس چونکہ سنگین نوعیت کا ہے اس لئے 2 ریڈیالوجسٹ مل کو حتمی رپورٹ تیار کریں گے۔
ڈاکٹر الطاف حسین نے بتایا کہ پمز میں اس وقت ایف ایٹ حملے کے 23 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے ایک آئی سی یو اور ایک سی سی یو میں داخل ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زیادہ اموات جسم کے اوپری حصے میں گولیاں لگنے سے ہوئی ہیں، حملہ آوروں نے 8 سے 10 فٹ کے فاصلے سے فائرنگ کی، حملہ آور تربیت یافتہ تھے، جنہیں معلوم تھا کہ جسم کے کس حصے پر گولی لگنے سے موت واقع ہوسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.