ملائشین ائیرلائنز کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 239افراد سوار تھے
ہفتہ 8 مارچ 2014 11:33
کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) ملائیشیا کا دارالحکومت کوالا لمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والے طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے سے 14 ممالک کے 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویتنام کی بحریہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ویتنام کے جنوبی جزیرے فو کوک میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ طیارے میں شامل مسافر اور عملے کے تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔
ملائیشین حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے اڑی جسے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6بجے بیجنگ پہنچنا تھا تاہم اڑنے کے 2 گھنٹے بعد ہی طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا، طیارے میں 14 ممالک کے 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد شامل تھے۔ طیارے میں 153 چینی باشندوں سمیت، ملائشیا، انڈونیشا، امریکا، فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکرین، کینیڈا، روس، اٹلی، تائیوا، ہالینڈ اور آسٹریا کے شہری سوار تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
گندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.