خیبرپختونخوا حکومت کا تھر کے متاثرین کیلئے 10 کروڑ روپےکی امداد کااعلان
ہفتہ 8 مارچ 2014 14:18
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مارچ 2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تھر کے متاثرین کے لیے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخو پرویز خٹک نے قحط سالی کے باعث متاثر ہونے والے تھر کے عوام کے لئے 10 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں غذائی اشیا اور ادویات بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کی عوام تھر کے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدگان کے لئے حکومت سندھ کو ادویات، غذائی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی امداد کے طور پر بھیجنے کی پیش کش کی جسے سندھ حکومت نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا کہ انھیں ابھی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی غفلت کے باعث تھرپاکر میں خوراک کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک بچوں سمیت 115 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تھر میں تمام ہلاکتیں قحط سالی سے نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.